کے ایس بی ایل میں سالانہ تقریبِ تقسیم ِ اسنادکا انعقاد!

کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (کے ایس بی ایل ) میں 2019کے بیج میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کیلئے تقسیم ِ اسنادکی تقریب کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 13 دسمبر 2019 16:48

کے ایس بی ایل میں سالانہ تقریبِ تقسیم ِ اسنادکا انعقاد!
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2019ء) کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (کے ایس بی ایل ) میں 2019کے بیج میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کیلئے تقسیم ِ اسنادکی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کا آغاز کے ایس بی ایل کے بانی چیئرمین حسین داؤد نے کیا جبکہ تقریب سے ایس ای سی پی کے چیئرمین عامر خان نے کلیدی خطاب کیا۔
    اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کے ایس بی ایل کے بانی چیئرمین حسین داؤد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کے ایس بی ایل میں لوگوں کو باعزت اور موئثرطریقے سے محدود وسائل کومنظم کرنے کی تربیت فراہم کی جائے۔

وسائل معیشت کی طاقت ہوتے ہیں اور وسائل کے موئثر استعمال سے کسی بھی قوم کی دولت میں اضافہ ہوتا ہے اور اگر پاکستان کو ایک ترقی یافتہ قوم بننا ہے تواس کی عوام کو ترقی کے مواقع اورذرائع فراہم کرنے ہوں گے تاکہ مستقبل میں ایسے لیڈرز پیدا ہوسکیں جو زندگی کے تمام پہلوؤں میں وسائل کے انتظام میں مہارت رکھتے ہوں ۔

(جاری ہے)


    تقریب کے کی نوٹ اسپیکر ایس ای سی پی کے چیئرمین عامر خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خطے کے بہترین تعلیمی ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو مبارک پیش کرتے ہوئے نصیحت کی کہ وہ پوری دیانت داری سے کاروباری اخلاقیات کی پاسداری کریں کیونکہ یہ تمام اخلاقی اقدار کا سنگِ بنیاد ہوتی ہے۔


     اس موقع پر کے ایس بی ایل کے ڈین ڈاکٹر ذیشان احمد نے گریجویشن کلاس کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہا جنہوں نے سب سے زیادہ جی پی اے حاصل کئے اور مسلسل دوسری بار سی ایف اے چیلنج کو پورا کیا۔ انہوں نے بتایاکہ اس بیچ کیلئے پلیسمنٹ ریکارڈ وقت میں بنائے گئے تھے۔