اولیاء کرام کی تعلیمات انسانی بھلائی پر مبنی ہیں‘ڈاکٹرراغب نعیمی

شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکے دست مبارک پر لاکھوںافراد نے اسلام قبول کیا‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

جمعہ 13 دسمبر 2019 17:33

اولیاء کرام کی تعلیمات انسانی بھلائی پر مبنی ہیں‘ڈاکٹرراغب نعیمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈا کٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اولیاء کرام کی تعلیمات انسانی بھلائی پر مبنی ہیں۔شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکے دست مبارک پر لاکھوںافراد نے اسلام قبول کیا۔اولیا کرام نے اپنی سیرت وکردار سے انسانیت کو گمراہی سے نکال کرصرائط مستقیم پر چلایا۔

شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ علم وعمل کے پیکر تھے ،آپ ضرورت مندوں کی حاجت پوری فرمادیتے تھے ۔آپ رحمتہ اللہ تعالی علیہ لوگو ں کو علم کے ساتھ عمل کی دولت سے بھی نوازدیتے تھے یعنی آپ رحمتہ اللہ تعالی علیہ کی صحبت میں آنے والے علم کے ساتھ باعمل بھی بن جاتے تھے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعة المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اولیاء کرام نے دین اسلام کی تبلیغ سے لاکھوں غیر مسلموں کو مسلمان کیا اور انہیں دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرایا۔اولیاء کرام کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں ،برصغیر پاک وہند میں اسلام اولیاء کرام کی تبلیغ و اشاعت سے پھیلا ہے ، اولیاء کرام کی تبلیغ و تعلیمات نے لوگوں کو حق و صراط مستقیم کی راہ پر گامزن کیا ہے ، اولیاء کرام نے لوگوں کی بھلائی اور انکی زندگی سہل بنانے کی اپنی پوری پوری زندگیاں حق کا پیغام دینے میں لگا دیں۔ ہمیں اپنے اعمال وفعال کا جائزہ لینا چاہئے ،انہیں اچھا بنانے کیلئے اچھی صحبت اختیار کرنی ہوگی ۔