پاکستان اور جرمنی کے درمیان 12.5 ملین یورو کا معاہدہ طے پا گیا

رقم گلگت بلتستان میں پن اور رینیوایبل توانائی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی معاہدے کے تحت ہنزہ اور نانگاپربت جیسے علاقوں میں معیار زندگی ہوگا، گلگت بلتستان میں بجلی کی سخت ضرورت ہے، حماد اظہر

جمعہ 13 دسمبر 2019 18:30

پاکستان اور جرمنی کے درمیان 12.5 ملین یورو کا معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان اور جرمنی کے درمیان 12.5 ملین یورو کا معاہدہ طے پا گیا ،رقم گلگت بلتستان میں پن اور رینیوایبل توانائی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی،معاہدہ کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہرنے شرکت کی ،معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور اور کنٹری ڈائریکٹر جرمن ڈیویلپمنٹ بینک نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

حماد اظہر نے کہاکہ گرانٹ فراہم کرنے کے لیے جرمن حکومت کے شکر گزار ہیں، پراجیکٹ سے کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہم ہو سکے گی۔حماد اظہر نے کہاکہ معاہدے کے تحت ہنزہ اور نانگاپربت جیسے علاقوں میں معیار زندگی ہوگا۔حماد اظہر نے کہاکہ گلگت بلتستان میں بجلی کی سخت ضرورت ہے۔کنٹری ڈائریکٹر جرمن ڈویلپمنٹ بنک نے کہاکہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو ترقی کی ضرورت ہے، ان علاقوں میں بجلی فراہمی سے کاروبار، سیاحت اور تعلیم کے مواقع پیدا ہوں گے۔