سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

نوازشریف کےعلاج کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس معمول کے مطابق نہ ہوئے توزہرخورانی سے متعلق اسکریننگ کی جائے گی۔ برطانوی ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی تیار کردہ میڈیکل رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 دسمبر 2019 17:58

سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر 2019ء) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، برطانوی ڈاکٹرڈیوڈ لارنس نے کہا کہ نوازشریف کے علاج کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس معمول کے مطابق نہ ہوئے توزہرخورانی سے متعلق اسکریننگ کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی تیار کردہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ۔

رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔برطانوی ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے بتایا کہ میں نے نوازشریف کا مکمل طبی معائنہ کیا ہے۔ نوازشریف کے علاج کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف کا مکمل علاج تک برطانیہ میں قیام ضروری ہے۔ ڈاکٹرلارنس نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس معمول کے مطابق نہ ہوئے توزہر خورانی سے متعلق اسکریننگ کی جائے گی۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے امریکا کے قدیم ہسپتال میساچوسٹ میں علاج کے لیے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے اہلخانہ نے نوازشریف کے دل ودماغ کو فراہم کرنیوالی بند شریانوں کو کھلوانے کیلئے امریکا کے قدیم ہسپتال میساچوسٹ میں علاج کے لیے رابطہ کرلیا ہے اور عندیہ دیا ہے کہ نواز شریف ہفتے کو لندن سے امریکا علاج کی غرض سے روانہ ہوجائیں گے ہاں وہ مذکورہ اسپتال میں اپنی شہ رگ کے قریب Carotid Artyri بند شریانوں کوکھلوانے کیلئے معائنہ کرائیں گے۔

نواز شریف کی گردن کی شریانیں 90 فیصد بلاک ہیں جبکہ دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں پہلے ہی5 اسٹینٹ ڈالے گئے ہیں ان میں سی3 اسٹینٹ بند پڑے ہیں، نواز شریف ہفتے کو لندن سے امریکا کے شہر بوسٹین روانہ ہوجائیں گے ۔