لودھراں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون

ڈیڑھ ماہ کے دوران 398 اشتہاری مجرمان گرفتار ،قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائزاسلحہ بھی برآمد عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے صوبہ بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے ‘ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر

جمعہ 13 دسمبر 2019 18:54

لودھراں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیرنے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے جرائم پیشہ وسماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس ٹیموں کی کاروائیوں کی رپورٹس طلب کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ اور پبلک سروس ڈلیوری کا عمل بہتر سے بہتر ہوسکے ۔

اسی سلسلے میں ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر نے اپنی زیر نگرانی گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں پولیس کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع لودھراں میں پولیس ٹیمیںامن و امان برقرار رکھنے، منشیات کے خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور پبلک سروس ڈلیوری کے پراجیکٹس کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 706مقدمات کا اندراج کیا گیا جن میں سے 400مقدمات کے چالان بنا کر 689ملزمان کو جیل بھجوایا گیا۔

(جاری ہے)

تقریباً 56 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیا گیا جس میں موٹر سائیکل،، مویشی اور گھریلو سامان وغیرہ بھی شامل ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 398 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جن میں Aکیٹیگری کی18مجرمان اشتہاری اور Bکیٹیگری کے 380مجرمان اشتہار ی شامل ہیں۔ اسلحہ کی50مقدمات درج کر کے 03کلاشنکوف، 04رائفل02, بندوق38، پسٹل،01رپیٹر اور145گولیاں برآمد کی۔

منشیات کی94مقدمات درج کر کے 60 کلو افیون، ساڑھے 43 کلو چرس، 2208بوتل شراب،730 لیٹر لہن، 110گرام ہیروئن،11.5کلو بھنگ 12چالوبھٹیاں شراب بر آمد کیں۔ مختلف جرائم میں ملوث09گینگ کو ٹریس کر کے 27گینگ کے ممبران کو گرفتار کر کے تقریبا34لاکھ24ہزار مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کیا گیا۔جواء جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لیے جواء خانوں پر چھاپے مارے گئے اور10مقدمات درج کر کے 39 ملزمان گرفتار کیے گئے اور ملزمان کے قبضہ سے تاش، لڈو اور داؤ پر لگی ہوئی رقم قبضہ میں لی گئے اور ملزمان کو جیل بھجوایا گیامزید سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں۔ اشتہاریوں کو پناہ دینے کے سلسلہ میں 09ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکی07ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔