عالمی (سرکل )کبڈی کپ 12 جنوری سے لاہور میں کھیلا جائے گا

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:00

عالمی (سرکل )کبڈی کپ 12 جنوری سے لاہور میں کھیلا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی (سرکل) کبڈی کپ 12 جنوری سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور عالمی کپ میں دنیا بھر سے 10 ممالک کی ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، ایران، بھارت، کینیڈا، کینیا، آسٹریلیا، برطانیہ، امریکہ، سیرالون اور آذربائیجان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی کبڈی کپ کی پہلی بار میزبانی کر رہا ہے، ٹورنامنٹ 18 جنوری تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور کریٹیو مینجمنٹ سپورٹس کے تعاون سے کھیلا جائے گا۔