حکومت ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،گورنرپنجاب

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:36

حکومت ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،گورنرپنجاب
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے اس کی بدولت پاکستان معاشی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا ہو رہا ہے اور معیشت کے عالمی ادارے بھی پاکستان کی بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ انشااللہ پاکستان کو معاشی سمیت دیگر بحرانوں سے مکمل نجات دلانے سمیت قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :