Live Updates

رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے تشدد کے مرتکب وکلاء اور ڈاکٹرز کا لائسنس تاحیات منسوخ کرنے کے لئے دو بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیئے

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:48

رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے تشدد کے مرتکب وکلاء اور ڈاکٹرز کا لائسنس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے تشدد کے مرتکب وکلاء اور ڈاکٹرز کا لائسنس تاحیات منسوخ کرنے کے لئے دو بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے بل کے تحت ’’لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ایکٹ 1973ء‘‘ کی دفعہ41 کی شق 6 میں ترمیم تجویز کی گئی ہے جس کے تحت جسمانی تشدد کا ارتکاب کرنے والے وکیل کا لائسنس تاحیات منسوخ کیا جائے گا، اس کا اطلاق دھوکہ دہی، فراڈ، جعل سازی، غلط بیان حلفی، حقائق کو دانستہ چھپانے کی صورت میں بھی ہو گا۔

امجد علی خان کی طرف سے جمع کرائے گئے دوسرے بل کے تحت ’’دی میڈیکل پریکٹیشنرز ایکٹ 2007ء‘‘ میں نئی شق 63A شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے تحت اپنے فرائض کی بجا آوری کے دوران جسمانی تشدد کا ارتکاب کرنے والے میڈیکل پریکٹیشنرز کا لائسنس بھی تاحیات منسوخ کیا جا سکے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات