چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:48

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جنوبی کوریا کے سفیر مسٹر کواک سنگ کونے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ جنوبی کوریا کے سفیر نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی پر اطمینان اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ چودھری شجاعت حسین نے ان سے اظہار تشکر کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔