نیوزی لینڈ، آتش فشاں پھٹنے سے 16 سیاح ہلاک، 6 کی لاشیں نکال لی گئیں

جمعہ 13 دسمبر 2019 20:04

نیوزی لینڈ، آتش فشاں پھٹنے سے 16 سیاح ہلاک، 6 کی لاشیں نکال لی گئیں
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 16 افراد میں سے 6 کی لاشیں نکال لی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند روز قبل نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 16 سیاح ہلاک اور 34 زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک 6 سیاحوں کی لاشوں کو نکال لیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔واقعہ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے مرنے والے افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کے وقت آتش فشاں کے قریب 50 کے قریب افراد موجود تھے اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ جزیرے پر کسی کا بھی زندہ رہنا مشکل ہے۔