ہسپتالوں ، ڈاکٹروں اور عملے کے تحفظ کیلئے قانون سازی کا فیصلہ، ہیلتھ پروفیشنلز سکیورٹی بل کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا‘عثمان بزدار

ہسپتالوں ، ڈاکٹروں او ر عملے کو تحفظ فراہم کرینگے،کسی کو بھی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، عملے یا مریضوں پر تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی ایمرجنسی کھولنا پہلی ترجیح ،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کو رات تک فنکشنل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 13 دسمبر 2019 20:22

ہسپتالوں ، ڈاکٹروں اور عملے کے تحفظ کیلئے قانون سازی کا فیصلہ، ہیلتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کیس پر ہونے والی پیشرفت اور ہسپتال کو فنکشنل کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیا گیا-اجلاس میں ہسپتالوں ، ڈاکٹروں اور عملے کے تحفظ کے لئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیاگیا-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہیلتھ پروفیشنلز سکیورٹی بل کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے اور قانون سازی سے متعلقہ امور کو جلد نمٹایا جائی- انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں ، ڈاکٹروں او ر عملے کو تحفظ فراہم کریں گے اورکسی کو بھی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، عملے یا مریضوں پر تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی-وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کو رات تک فنکشنل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں-ایمرجنسی کی بندش سے دل کے مریضوں کو مشکلات کا سامناہی-ایمرجنسی کو جلد سے جلد مریضوں کے لئے کھولنا پہلی ترجیح ہی-انہوںنے کہاکہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیازقانونی کارروائی جاری ہی-قانون ہاتھ میںلینے والے شر پسند عناصر سے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور اس کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے -غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہر شخص کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا-وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ پی آئی سی کی بحالی کے لئے دن رات کام ہو رہاہی-امید ہے کہ آج رات تک ایمرجنسی سروسز کو بحال کردیاجائے گا-بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیاکہ جاںبحق ہونے والے مریضوں کے لواحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کردئیے گئے ہیں اورجن ڈاکٹروں اور لوگوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا انہیں بھی معاوضہ ادا کر دیا گیا ہی-وزیراعلی کو کیس پر ہونے والی پیشرفت اور ہسپتال کو فنکشنل کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی-اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، فیاض الحسن چوہان،محمد ہاشم ڈوگر، تیمور بھٹی،عنصر مجید خان نیازی، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،سیکرٹری قانون،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،کمشنر لاہورڈویژن، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری اطلاعات، سی سی پی اولاہور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی -