سانگلہ ہل ،شیخ رشید نے 12روز قبل ہی کرسمس کا کیک ریلوے اسٹیشن پر کاٹ دیا

جمعہ 13 دسمبر 2019 20:44

سانگلہ ہل ،شیخ رشید نے 12روز قبل ہی کرسمس کا کیک ریلوے اسٹیشن پر کاٹ ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے 12روز قبل ہی کرسمس کا کیک ریلوے اسٹیشن پر کاٹ دیا وزیر ریلوے شیخ رشید جونہی سانگلہ ہل ریلوے اسٹیشن پہنچے تو مسیح نمائندوں نے کرسمس کاکیک آگے رکھ کر چھری ہاتھ میں تھما دی وفاقی وزیر نے یک دم چھری کیک میں گھومپ دی اور مسکراتے ہوئے مسیح برادری کو مبارکباد دے دی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید 13دسمبر کو راولپنڈی،جہلم اور سرگودھا سے ہوتے ہوئے سانگلہ ہل ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تو مسیح برادری اور شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نشاور کیں اور اس موقع پر شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے کو دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا اور لاہور سے کوئٹہ جانیوالی ٹرین کوئٹہ ایکسپریس پر سانگلہ ہل کو رزویشن کا کوٹہ دینے اور شالیمار ایکسپریس ٹرین کا سٹاپ دینے کابھی مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :