Live Updates

اوورسیز پاکستانیز کمیشن وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہا ہے‘وسیم اختر

سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کی 4 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کمیشن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

جمعہ 13 دسمبر 2019 20:44

اوورسیز پاکستانیز کمیشن وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بیرون ملک بسنے والے ہم وطنوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنا رہا ہے اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے بھی اس کارکردگی کو سراہا ہے۔ کمیشن نے گذشتہ ایک سال کے دوران چار ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور آئندہ بھی اسی محنت اور جذبہ سے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے۔

وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن چوہدری وسیم اختر نے اپنے دفتر میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بیرون ملک بسنے والے ہم وطنوں کے مسائل کے حل پر پہلوتہی برتی گئی لیکن وزیر اعظم عمران خان ، گورنرپنجاب چوہدری محمد سروراور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اقتدار میں آتے ہی اس اہم ترین مسئلے کو بھرپور اہمیت دی اور یہی وجہ ہے کہ نہ صرف کمیشن کو بہتر سہولتیں فراہم کی گئی بلکہ اسے جدید خطوط پر استوار کیا گیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے مربوط طریقے سے مسائل کو حل کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 11 ماہ کے عرصہ میں ہزاروں شکایات کا ازالہ اور 5 ارب سے زائد مالیت کی پراپرٹی واگزار کرنا کمیشن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس عرصے کے دوران 192 ایکڑ سے زائد اراضی 4 مکانات اور 6 دکانیں ناجائز قابضین سے واگزار کروائی۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرا سٹاف پوری تندہی سے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہے ہیں۔ میرا ناصرف پاکستان آنے والے ہم وطنوں سے رابطے ہیں بلکہ جب کبھی بیرون ملک بھی جاتا ہوں ان سے انکے مسائل دریافت کرتا ہوں اور ان کے حل کیلئے ان سے مشاورت بھی کرتا ہوں۔ وفد سے وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر او ر کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیشن جس طرح کام کر رہا ہے وہ قابل تعریف ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات