Live Updates

پی ٹی آئی سکھر کے رہنمائوں کیجانب سے متاثرین کینالزکو چالیس ایکڑ اراضی فراہم کرنا اچھا عمل ہے، رہنماء جے یو آئی

جمعہ 13 دسمبر 2019 20:49

پی ٹی آئی سکھر کے رہنمائوں کیجانب سے متاثرین کینالزکو چالیس ایکڑ اراضی ..
سکھر۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سکھر کے رہنمائوں کی جانب سے متاثرین کو چالیس ایکڑ اراضی فراہم کرنا اچھا عمل ہے، پریس ترجمان قاری لیاقت علی مغل کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ ایک عدالتی حکم کی آڑ لیکر اس طرح مخلوق خدا کو پر تشدد کاروائیوں کے زریعے سخت سردی میں بے گھر کرنا دنیا کی کسی بھی ممالک کی انتظامیہ کا کام نہیں ہوتا ، جمعیت علماء سکھر انتظامیہ کے ایسے عوام دشمن عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ، رضا کارانہ طور پر گھروں کو خالی کرنے والے متاثرین کے خلاف پرتشدد کاروائیاں ، گرفتاریوں کے بجائے مسئلے کا متبادل حل نکالنا چاہئے ، کینال متاثرین کے گھروں کو مسمار کرنے کا عمل روکتے ہوئے انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات