بلوچستان ہمارا ،سندھ بلوچ بھائیوں کا دوسرا گھر ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

جمعہ 13 دسمبر 2019 20:49

بلوچستان ہمارا ،سندھ بلوچ بھائیوں کا دوسرا گھر ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضل اصغرسے وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کہا کہ بلوچستان ہمارا جبکہ سندھ بلوچ بھائیوں کا دوسرا گھر ہے اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر اپنے مسائل حل کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں صوبوں کے درمیان مختلف امور سمیت پانی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بلوچستان کے سیکریٹری آبپاشی اکبر بلوچ، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز شاہ، وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :