عدالتی نظام میں عدالتی سٹاف ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے

چیف جسٹس آصف سعید خان کھو سہ کا الوداعی پارٹی سے خطاب

جمعہ 13 دسمبر 2019 21:37

عدالتی نظام میں عدالتی سٹاف ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) چیف جسٹس آصف سعید خان کھو سہ نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں عدالتی سٹاف ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے جس کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی جیسا مشکل ٹاسک مکمل نہیں کیا جاسکتا، جمعہ کویہاںسپریم کورٹ میں افسران و سٹاف کی جانب سے دی جا نے والی الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ کسی بھی ادارے کی کار کردگی میں سٹاف کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا، میں نے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران ہر سٹاف ممبر کی کارکردگی کو خود مانیٹر کیا ہے اوراس میں کوئی شک نہیں کہ سٹاف کی بہترکارکردگی کی وجہ سے سپریم کورٹ نے بطور ادارہ اچھے نتائج دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے افسران اورعملے کی کارکردگی کوسراہتے ہوتے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کا سارا سٹاف آ ئندہ بھی اسی لگن محنت اور جذبہ سے اپنا کام جاری رکھے گا۔ اس موقع پرسپریم کورٹ کے افسران اور عملے کے ارکان نے چیف جسٹس کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں سپریم کورٹ افسران نے شرکت کرنے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا، الوداعی تقریب میں نامزد چیف جسٹس گلزار احمد بھی شریک ہوئے۔