پی سی بی نے سابق کرکٹر مشتاق احمد کو کوچنگ کی ذمے داری دے دی

مایہ ناز جادوگر لیگ اسپنر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بطور اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کام کریں گے

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 دسمبر 2019 19:32

پی سی بی نے سابق کرکٹر مشتاق احمد کو کوچنگ کی ذمے داری دے دی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 دسمبر 2019ء) پی سی بی نے سابق کرکٹر مشتاق احمد کو کوچنگ کی ذمے داری دے دی، مایہ ناز جادوگر لیگ اسپنر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بطور اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر اور مایہ ناز لیگ اسپنر مشتاق احمد کو اہم ذمے داری سونپ دی ہے۔ مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد این سی اے میں انڈر 16، انڈر 19 اور این سی اے کے پروگرامز کے ساتھ کام کریں گے۔جبکہ ضرورت پڑنے پر مشتاق احمد قومی ٹیم کے ساتھ بھی کام کریں گے۔مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سالانہ 120 دن دستیاب ہوں گے۔مشتاق احمد قومی ٹیم کے ساتھ اسپن بولنگ کی بہتری کے لیے اس سے قبل بھی کام کر چکے ہیں۔ جبکہ اب انہوں نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی کھوئی ہوئی فارم کو دوبارہ واپس لانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔