دوسری افغان مہاجرین کرکٹ لیگ کوآرٹر فائنل مراحل میں داخل ہوگئی

جمعہ 13 دسمبر 2019 21:48

دوسری افغان مہاجرین کرکٹ لیگ کوآرٹر فائنل مراحل میں داخل ہوگئی
پشاور۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) افغان کمشنریٹ صوبہ خیبرپختونخوا یواین ایچ سی آرکے باہم اشتراک سے دوسری افغان مہاجرین کرکٹ لیگ کوآرٹر فائنل مراحل میں داخل ہوگئی ہے ۔میزبان پشاورسمیت نوشہرہ، دیر،مردان،چارسدہ،صوابی اوربنوں کی ٹیمیں کوآرٹرفائنل میں پہنچ گئی ہیںایونٹ کافائنل پیر سولہ دسمبر کوحیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیںکھیلاجائے گا۔

گذشتہ روزکھیلے گئے آخر ی پر ی کوآرٹرفائنل میچ میںنوشہرہ مہاجر کیمپ کی ٹیم نے دیرمہاجرکلب کودس رنز سے مات دیدی۔ٹاس جیت کر پہلے نوشہر ہ ٹیم نے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سا ت وکٹوں کے نقصان پر124رنز بنائے جواب میں دیر کی ٹیم آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر114رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

نوید کوشاندارباولنگ کارکردگی پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا،چھ روز ہ افغان مہاجرین کرکٹ لیگ کافائنل پیر سولہ دسمبرکوکھیلاجائیگااس موقع پر ایک رنگارنگ اورپرقار تقریب سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میںمنعقدہ ہوگی جس میں کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں،سرٹیفکیٹس ونقد انعامات دیئے جائیں گے واضع رہے کہ کمشنریٹ ویواین ایچ سی آرکے تعاون سے صوبہ خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں قائم افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم بچوں اورنوجوانوں کی ذہنی وجسمانی نشوونما اور کومثبت صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے جذبے کے تحت ان کے لیے امسال بھی کرکٹ لیگ کاانعقاد کیاگیاتھا ۔