انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد شروع

جمعہ 13 دسمبر 2019 22:19

انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد شروع ہوگئی ہے جن میں برطانیہ، ہانگ کانگ، آسٹریا اور سوٹزرلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔ٹورنامنٹ (کل) اتوار سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ان خیالات کا گذشتہ روز پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹ میں ملکی اور غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں ٹاپ 50رینکنگ کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ مصر کے یوسف ابراہیم اور ہانگ کانگ کے تزونگ ٹونگ مرد اور خواتین ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت دوسرے غیرملکی کھلاڑی جن کا تعلق مصر، امریکہ، ہانگ کانگ، ، برطانیہ، ملائیشیا، جرمنی، پرتگال، سپین، سوئزرلینڈ، اردن اور آسٹریا سے ہے، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 18دسمبر کو جبکہ فائنل 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ٹورنامنٹ میں مردوں کے لئے 20 ہزار ڈالر اورخواتین کے لئے 12 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔