وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سیف گیمز میں جیولین تھرو میں نیا ریکارڈقائم کرنیوالے کھلاڑی ارشد ندیم کی ملاقات

وزیراعلیٰ کی ارشد ندیم نیاریکارڈ قائم کر نے اور ٹوکیواولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے پرمبارکباد وزیراعلیٰ نے ارشد ندیم کو 5 لاکھ روپے کا چیک دیا، ارشد ندیم جیسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گی:عثمان بزدار

جمعہ 13 دسمبر 2019 22:56

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سیف گیمز میں جیولین تھرو میں نیا ریکارڈقائم ..
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر اعلی آفس میں ساؤتھ ایشیئن (سیف) گیمز2019 ء میں جیولین تھرو میں نیا ریکارڈقائم کرنے والے میاں چنوں کے رہائشی کھلاڑی ارشد ندیم نے ملاقات کی- ارشد ندیم نے 86.29 میٹر دور نیزہ پھینک کر نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی سیف گیمز میں گولڈ میڈل جیتا-ارشد ندیم نے نیزہ پھینکنے کا نیا ریکارڈ بنا کر ٹوکیو اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کیا ہے - وزیر اعلی نے ارشد ندیم کو سیف گیمز میں جیولین تھرو میں نیاریکارڈ بناکر گولڈ میڈل جیتنے اور ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے پرمبارکباد دی اور ارشد ندیم کو 5 لاکھ روپے کا چیک دیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے سیف گیمزمیں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اورنیپال میں قومی پرچم بلند کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ارشد ندیم جیسے کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں اور ارشدندیم نے قوم کا سرفخر سے بلند کیاہے۔ارشد ندیم پروفیشنل اور با صلاحیت کھلاڑی ہیں اور میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ارشدندیم کوآئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔پنجاب حکومت ارشد ندیم جیسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی- وزیراعلی نے شاندار کارکردگی اور پاکستان کا نام بلند کرنے پر ارشد ندیم کے والدین کو بھی مبارکباد دی-صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی ، ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ کے علاوہ ارشد ندیم کے والدین ، بھائی اور کمسن بیٹی بھی اس موقع پر موجود تھی-