وزیراعلیٰ پنجاب کاسابق ڈی جی پی آر امجد حسین بھٹی کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

جمعہ 13 دسمبر 2019 22:56

وزیراعلیٰ پنجاب کاسابق ڈی جی پی آر امجد حسین بھٹی کی والدہ کے انتقال ..
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سابق ڈی جی پی آر امجد حسین بھٹی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیاہے - وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ماں جیسی عظیم نعمت سے محرومی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا- اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :