وزیراعلیٰ عثما ن بزدارنے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی وزراء کو ذمہ داریاں سونپ دیں

صوبائی وزراء متعلقہ ڈویژن میں 16دسمبر سے چلائی جانے والی انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں گے

جمعہ 13 دسمبر 2019 22:56

وزیراعلیٰ عثما ن بزدارنے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی ..
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدارنے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے صوبائی وزراء کو ڈویژن کی سطح پرذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں-صوبائی وزرائ16دسمبر سے 20دسمبر تک چلائی جانے والی خصوصی انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں گی-صوبائی وزراء اپنے متعلقہ ڈویژن میں انسدادپولیومہم میں انتظامیہ کی معاونت اور نگرانی کریں گی- وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مرادراس لاہورڈویژن، حافظ ممتاز احمد فیصل آبادڈویژن، یاسرہمایوںراولپنڈی ڈویژن اور عنصر مجید خان نیازی سرگودھا ڈویژن میں انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ محمد اخلاق کوگوجرانوالہ ڈویژن اور نعمان لنگڑیال کو ساہیوال ڈویژن میں انسدادپولیومہم کی نگرانی کے لئے ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں،اسی طرح سمیع اللہ چودھری بہاولپور ڈویژن، محسن لغاری ڈی جی خان ڈویژن اور محمد اختر ملک ملتان ڈویژن میں انسدادپولیومہم کی مانیٹرنگ کریں گی- صوبائی وزراء متعلقہ ڈویژن میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیں گے اوراپنی رپورٹ پیش کریںگی-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبائی وزراء ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنائیں- پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ ایک قومی ذمہ داری ہے اورہم نے ملکر پولیو کاخاتمہ کرنا ہی- بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کیلئے کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائی-وزیراعلیٰ نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں-