حکومت سازی کے لیے بورس جانسن کی ملکہ برطانیہ سے اہم ملاقات

الیکشن کےان نتائج سے مجھے بریگزٹ کے لیے مینڈیٹ مل گیا ہے، برطانوی وزیراعظم کا دعویٰ

Ahmad Tariq احمد طارق ہفتہ 14 دسمبر 2019 04:13

حکومت سازی کے لیے بورس جانسن کی ملکہ برطانیہ سے اہم ملاقات

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2019ء) حکومت سازی کے لیے بورس جانسن کی ملکہ سے ملاقات،اطلاعات کےمطابق بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی نے اپنی تاریخی فتح پر آئندہ جنوری میں بریگزٹ (یعنی برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی) کا وعدہ کر دیا ہے۔

یہ بات قابل ذکرہےکہ برطانیہ میں حکومت سازی کے لیے دارالعوام میں 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور عام انتخابات کے اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ٹوری پارٹی نے 364 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے کنزرویٹو پارٹی کو ایوان میں 78 ارکان کی اکثریت حاصل ہوگئی ہے اس لیے وزیراعظم بورس جانسن حکومت سازی کے لیے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ یہ 1987 میں مارگریٹ تھیچر کی حکومت کے بعد سب سے کنزرویٹو پارٹی کی بڑی اکثریت سے جیت ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کےمطابق ابھی صرف ایک نتیجہ آنا باقی ہے اور کنزرویٹو پارٹی نے 364 نشستیں جبکہ لیبر پارٹی کو 203، سکاٹش نیشنل پارٹی کو 48، لبرل ڈیموکریٹس کو 11 اور ڈی یو پی کو آٹھ پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اپنی جماعت کی جیت پر وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ان نتائج سے انھیں ’بریگزٹ کے لیے مینڈیٹ مل گیا ہے۔‘ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ماہ تک برطانیہ کو یورپی یونین سے نکال لیں گے۔