پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

دسمبر سے 5 جنوری تک سردی کی چھٹیاںہونگی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 14:32

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیاہے جس کے مطابق سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں 20 دسمبرسے 5 جنوری تک سردی کی چھٹیاں ہوں گی۔ اور تعلیمی ادارے 6 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پنجاب بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات تھیں۔ جس میں شدید دھند کی وجہ سے 15 جنوری تک توسیع کر دی گئی تھی۔اب بھی موسمی حالات کے پیش نظر توقع کی جا رہی کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں شدید دھند اور سردی کے باعث 6 جنوری سے 15 جنوری تک بڑھائی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :