دعا منگی کے اغوا اور بازیابی ، ڈیفنس میں چائے خانوں کیخلاف کارروائی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 14:50

دعا منگی کے اغوا اور بازیابی ، ڈیفنس میں چائے خانوں کیخلاف کارروائی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) دعا منگی کے اغوا اور بازیابی کے بعد ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں قائم چائے خانوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں گئیں اور رات 12 بجے کے بعد بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سے دعامنگی کے اغوااوربازیابی کے بعدادارے حرکت میں آگئے اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ،ڈی ایچ اے،پولیس نے مشترکہ طور پر ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں قائم چائے خانوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں۔

چائے خانوں کے باہر اضافی لینڈ پر ملبے کا ڈھیر ڈال دیا گیا ہے اور رات 12 بجے کے بعد بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گیے ہیں، خیابان بخاری،خیابان مسلم پربڑی تعدادمیں چائے خانے قائم ہیں۔کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے مطابق جمعہ،ہفتہ اوراتوار کو رش ہونے کے باعث سختی کی گئی، خلاف ورزی پرچائے خانوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :