ہنگوپولیس کاسماج دشمن عناصرکیخلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن،اشتہاری مجرم سمیت 20گرفتار

سماج دشمن عناصرکے خلاف پولیس سرچ آپریشنزکاسلسلہ روزانہ کی بنیادپرجاری رہیگا، ڈی پی اوشاہداحمدخان

ہفتہ 14 دسمبر 2019 16:27

ہنگوپولیس کاسماج دشمن عناصرکیخلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن،اشتہاری ..
ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) ہنگوپولیس کاسماج دشمن عناصرکیخلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن'1مجرم اشتہاری سمیت20جرائم پیشہ افرادگرفتار۔گرفتارملزمان کے قبضہ سے 1بندوق، 1رائفل، 3پستول،02چارجرز، درجنوں مختلف بورکے کارتوس برآمد۔اس حوالے سے ڈی پی اوشاہداحمدخان نے کہاہے کہ سماج دشمن عناصرکے خلاف پولیس سرچ آپریشنزکاسلسلہ روزانہ کی بنیادپرجاری رہیگا۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرکوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاہداحمد خان کی زیرنگرانی تھانہ سٹی،صدر،دوابہ اورتھانہ ٹل کے ایس ایچ اوز نے ایس ڈی پی اوزکی قیادت میں پولیس پارٹی ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں کندوکلے،سپین خاوری،کاٹگر،درسمند،سرہ غنڈی وغیرہ میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 1مجرم اشتہاری سمیت20جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کے قبضے سی1بندوق،3پستول،1رائفل'درجنوں مختلف بور کے راؤنڈز اور 678گرام چرس برآمدکرلی گئی ہے۔ ڈی پی اوشاہداحمدخان کااس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی جی خیبرپختونخواہ کی خوصی احکامات پرضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں، مجرم اشتہاریوں،غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف پولیس سرچ آپریشنزکاعمل کامیابی سے جاری ہے۔ہنگوپولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے موثرتدارک کیلئے تندہی سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض بخوبی انجام دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ سماج دشمن عناصرکے خلاف پولیس سرچ آپریشنزکاسلسلہ روزانہ کی بنیادپر جاری رہے گا۔