لاہور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ایسے واقعات رونما نہیں ہونے چاہئیں ،چیف جسٹس

جو کچھ ہوا وہ غیر یقینی تھا ، واقعہ ہمیں خود احتسابی کا سبق سکھاتا ہے ، معاملے لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے،ایک ایک سال سے گواہ نہیں ملتے تھے، پولیس کہاں کہاں سے گواہوں کو پکڑ کر لاتی تھی، ہم نے کہا یہ غلط ہے ،ریاستی مقدمات میں ریاست کو کیس کی آنرشپ لینی چاہئے،جسٹس آصف سعید کھوسہ کا خطاب

ہفتہ 14 دسمبر 2019 17:24

لاہور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ایسے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ لاہور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ایسے واقعات رونما نہیں ہونے چاہئیں ، جو کچھ ہوا وہ غیر یقینی تھا ، واقعہ ہمیں خود احتسابی کا سبق سکھاتا ہے ، معاملے لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ ہفتہ کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے انصاف کی فراہمی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ایسے واقعات رونما نہیں ہونے چاہئیں، واقعے کے متاثرین کے لئے دعا گو ہیں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ جو کچھ ہوا وہ غیر یقینی تھا، یہ واقعہ ہمیں خود احتسابی کا سبق سکھاتا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ میں اس پر زیادہ کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ ماڈل کورٹ کے لئے ہم نے دو چیزوں پر فوکس کیا، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں وہ زندہ کو مردہ سے پیدا کرسکتے ہیں،ہم نے امید نہیں چھوڑی ۔

چیف جسٹس نے کہاکہ اگر ہم کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو کام ہوجاتا ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں اس قوم کی حالت تب تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدلے۔چیف جسٹس نے کہاکہ ہم نے ارادہ کیا اور اللہ نے ہمت دی، ہم نے سسٹم کے اندر رہ کر ہی کام دیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ ماڈل کورٹس کے لئے ہم نے مزید کوئی پیسہ نہیں مانگا، دوسری بنیادی چیز جس کو ہم نیفوکس کیا وہ اسٹیٹ کیسز ہیں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ اسٹیٹ کیس میں اسٹیٹ مدعی ہے، اسٹیٹ کیس میں مدعی اپنے گواہ لاتی ہے، ریاست گواہوں کو کہاں کہاں سے پکڑ کر لاتی ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ ایک ایک سال سے گواہ نہیں ملتے تھے، پولیس کہاں کہاں سے گواہوں کو پکڑ کر لاتی تھی، ہم نے کہا یہ غلط ہے ۔انہوںنے کہاکہ ریاستی مقدمات میں ریاست کو کیس کی آنرشپ لینی چاہئے۔