ڈپٹی کمشنر جہلم اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکاالصبح جہلم سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 دسمبر 2019 17:36

ڈپٹی کمشنر جہلم اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکاالصبح جہلم سبزی و فروٹ منڈی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابدنے الصبح جہلم سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔وہاں پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا۔ٹماٹر سمیت تمام پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو برقراد کیا جا چکا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

ضلعی افسران نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو مناسب رکھنے کی ہدایت دی ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابدنے اس موقع پر مختلف سبزیوں اور پھلوں کی اپنی نگرانی میں میرٹ پر نیلامی کروائی۔ سبزی و پھل منڈی جہلم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم نے خود ٹماٹروں و دیگر سبزیوں سمیت مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کرائی اور بولی میں شریک تاجروں سے کہا کہ وہ مارکیٹ کمیٹی حکام سے تعاون کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری ہر گز برداشت نہ کی جائے گی ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سبزی اور فروٹ کے ریٹس میں خود چیک کرنے سے بہتری آئی ہے اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی جہلم نے بولی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ بولی اپنی نگرانی میں کروانے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں کوئی بھی چیزبغیر نیلامی کے عمل سے فروخت نہیں کی جائیگی اور تمام دکاندار اپنی اپنی دکانوں پر نرخ نامے آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔

متعلقہ عنوان :