حکومت جاپان نے یو ایس ایس کے گرانٹ سپورٹ کے تحت طبی سامان کی فراہم کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 دسمبر 2019 17:38

حکومت جاپان نے یو ایس ایس کے گرانٹ سپورٹ کے تحت طبی سامان کی فراہم کیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جاپان کے سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ شینڈو یوسوکو نے ضلع جہلم کے موضع دھنیالہ میں ، میاں محمد بخش بخش ٹرسٹ ہسپتال میں طبی سامان کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ حکومت جاپان نے اس پروجیکٹ کے لئے یو ایس ایس کے گرانٹ سپورٹ کے تحت طبی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے ۔

افتتاحی تقریب میں ڈی سی جہلم محمد سیف انور جپہ ، ایم پی اے صبرینہ جاوید، نجیب خان ، خالد قریشی ، اور دیگر سماجی فلاحی و سرکاری اداروں کے سربراہان شریک ہوئے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت جاپان نے مالی سال 2017 میں میاں محمد بخش ٹرسٹ کو ضروری طبی سامان کی خریداری کے لئے مالی امداد فراہم کی تھی جس میں ٹرسٹ کے لئے ایکس رے اور الٹراساؤنڈ مشینیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اب حکومت جاپان کی مدد سے حاصل کیے جانے والے اس طبی سامان کی دستیابی کے ساتھ ، علاقے کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کو اپنے علاقے میں بہتر صحت کی سہولیات تک آسان رسائی حاصل ہوگی جاپان کے سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ شینڈو یوسوکو نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین میاں محمد بخش ٹرسٹ خرم فرید برگٹ اور ان کی ٹیم کو اس اہم منصوبے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔

جاپانی سفیر دفتر نمائندہ شینڈو نے کہا کہ شعبہ صحت میں بہتری لانے کے لئے حکومت پاکستان کے اداروں میں مزید بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے معاشرتی بہبود خصوصا خواتین اور بچوں کی بہتری کو بہتر بنانے کے لئے اپنی خدمات پسماندہ طبقات کو فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ اس منصوبے سے نہ صرف کمیونٹی ممبران شعبہ صحت کے حوالے سے بہتر سہولیات سے لطف اندوز ہوسکیں گے بلکہ جاپان اور پاکستان کے عوام کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے میں بھی مدد ملے گی۔

آخر میں وائس چیئرمین خرم فرید برگٹ نے سفارتخانہ جاپان کی جانب سے دل کھول کر عطیہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور جہلم کے دور دراز علاقے میں بہتر صحت کی خدمات کی فراہمی کے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :