Live Updates

حکومت بلوچی نوجوانوں کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کر نے کیلئے پلیٹ فا رم فراہم کر رہی ہے،گور نر پنجاب

ہفتہ 14 دسمبر 2019 18:39

حکومت بلوچی نوجوانوں کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کر نے کیلئے پلیٹ ..
لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گور نر ہاؤس لاہور میں بلوچستان سے آنیوالے طلباء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے آنیوالے طلباء کو گور نر ہاؤس لاہور آمد پر بھر پور خوش آمدید کہتاہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ پنجاب بڑے بھائی کی طر ح اپنے بلوچی بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے ، گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت بلوچی نوجوانوں کو ایسے پلیٹ فا رم فراہم کر رہی ہے جسکے ذریعے اُنہیں اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کر نے کے بھر پور مواقع ملیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات