اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور متعلقہ محکموں کی شبانہ روز محنت سے پی آئی سی کی ایمرجنسی کو کھول دیاگیاہے،عثمان بزدار

ہفتہ 14 دسمبر 2019 18:39

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور متعلقہ محکموں کی شبانہ روز محنت سے پی آئی ..
لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل و کرم اور متعلقہ محکموں کی شبانہ روز محنت سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کو کھول دیاگیا ہی- ایمرجنسی کی بندش کے باعث مریضوں کو بہت مشکلات کا سامنا تھا-ایمرجنسی سروسز کی بحالی کے بعد مریضوں کوہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کا کام شروع کردیا گیاہے اورمیں اس ضمن میں ہسپتال انتظامیہ ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں- انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے ہسپتالوں، ڈاکٹروں اور عملے کے تحفظ کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے اور ہیلتھ پروفیشنلز سکیورٹی بل کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا-