وزیراعلیٰ پنجاب کی معائنہ ٹیم میں شامل سات ممبران کو یوٹیلٹی الائونس دینے کی منظوری

ہفتہ 14 دسمبر 2019 21:02

وزیراعلیٰ پنجاب کی معائنہ ٹیم میں شامل سات ممبران کو یوٹیلٹی الائونس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معائنہ ٹیم میں شامل سات ممبران کو یوٹیلٹی الائونس دینے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی الائونس کی ادائیگی کے لئے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے ان سات ممبران نے درخواست کر رکھی تھی کہ دیگر افسران کی طرح انہیں بھی یوٹیلٹی الائونس دیا جائے۔ منظوری کے مطابق مذکورہ سات ممبران کو یوٹیلٹی الائونس کی مد میں 21 لاکھ روپے سالانہ جبکہ تیس ہزار روپے ماہانہ فی کس ادا کئے جائیں گے۔