Live Updates

وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام‘‘کا آغاز ، ڈیڑھ ارب روپے مختص،ڈیڑھ لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے :عثمان بزدار

4 سال میں پونے 9 لاکھ مزید نوجوانوںکوپروگرا م کے دائرہ کار میں شامل کرینگے،، ہنر مند نوجوان ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں روزگار کی فراہمی کے قومی ہدف کا60 فیصد پنجاب گروتھ سڑٹیجی 2023 کے تحت پورا کیا جائیگا، روزگار کے وعدے پورے کرینگے × --"وزیراعلیٰ ہنرمند نوجوان پروگرام " رسمی پراجیکٹ نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی معاشی قسمت بدلنے والا گیم چینجر منصوبہ ہے،وزیراعلیٰ نے خصوصی نمائش کا بھی افتتاح کیا، سٹالز کا دورہ ، نوجوانوں سے ٹیکنیکل سکلز میں دلچسپی کے بارے میں دریافت کیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 21:39

وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام‘‘کا آغاز ، ڈیڑھ ارب روپے مختص،ڈیڑھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے کل ایکسپو سنٹر میں ٹیوٹا کے زیر اہتمام پنجاب کے نوجوانوں کے لئے ’’وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ’’وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام ‘‘ کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور اس پروگرام سے ابتدائی طورپر ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ ڈیمانڈ اور جدید تقاضوں کے مطابق 56 جدید کورسز کرائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے’’وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام‘‘ کے تحت ایکسپو سنٹر میں نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ انہوںنے مختلف سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں سے ٹیکنیکل سکلز میں ان کی دلچسپی کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ نے سٹالز پر رکھی اشیاء ،روبوٹس اور دیگر سامان میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایکسپو سنٹر میں ٹیوٹاکانفرنس 2019 کے تحت ’’وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام " سے ابتدائی طور پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوجوان مستفید ہوں گے۔

4 سال میں بتدریج بڑھاتے ہوئے پونے 9 لاکھ مزید نوجوانوںکو’’وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام ‘‘کے دائرہ کار میں شامل کریں گے۔ روزگار کی فراہمی کے قومی ہدف کا تقریباً60 فیصد پنجاب گروتھ سڑٹیجی 2023 کے تحت پورا کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ’’وزیراعلیٰ ہنر مند نو جوان پروگرام‘‘ وزیر اعظم عمران خان کے نوجوانوں کے لیے ویژن کا عکاس ہے۔

’’وزیراعلیٰ ہنر مند نو جوان پروگرام‘‘ عوام سے روزگار کے وعدے کی تکمیل کی طرف اہم قدم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے اخلاص سے پی ٹی آئی حکومت روزگار کے وعدے پورے کریگی۔انہوںنے کہاکہ الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے حکومت کی معاشی پالیسیوںکے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ عالمی سطح پر بہتر معاشی اشاریوں کی ریٹنگ طے کرنے والے اداروں نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

پرائیویٹ سیکٹرکا جوائن کرنا حکومت کی معاشی پالیسیوں کی کامیابی کی دلیل ہے ۔ پبلک سیکٹر میں شفافیت اور میرٹ نہ ہونے سے ماضی میں نجی شعبے سے اشتراک نہ ہو سکا۔ وزیراعلیٰ نے بتایاکہ --دوست ملک چین کے اشتراک سے پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری کے منصوبے تیزی سے تکمیل کی طرف بڑ ھ رہے ہیں ۔ 9سیکٹرز میں پنجاب کے 11 سے زائد منصوبے سی پیک میں شامل ہیں ۔

سی پیک کے تناظر میں -" وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام" بے حد اہمیت کا حامل ہے ۔ سی پیک کے لئے پنجاب میں ہنر مند وںکی ضرورت کو’’وزیراعلیٰ ہنر مند نو جوان پروگرام‘‘ کے ذریعے ہی پورا کیا جا سکے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہنر مند نوجوان کسی بھی ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ ریاست کی تعمیر و تشکیل میںنوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹیوٹا کی افادیت گزرتے وقت کیساتھ مزید بڑھتی جائے گی ۔

ہمیں تیز رفتاری سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے چیلنجز کا سامناکرناہوگا۔ ماضی میں ٹیوٹا کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے توجہ نہیں دی گئی۔ ٹیوٹا جدید ٹیکنالوجی اور وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ نئے ہنر نوجوانوں کو منتقل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ حکومت پنجاب ترقی کے اس مشن کے لیے درکار وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ --"وزیراعلیٰ ہنرمند نوجوان پروگرام " رسمی پراجیکٹ نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی معاشی قسمت بدلنے والا گیم چینجر منصوبہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کی خودمختاری پر یقین رکھتی ہے ۔ خواتین کے لیے معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے کمربستہ ہے ۔ ٹیوٹا میںخاص طورپرخواتین کے لیے متعدد کورسز آفرکیے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب معاشی ہدف کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح یکسو اور پر عزم ہے۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر نہ صرف کسی خاندان کی معاشی حالت میں بہتری لائی جا سکتی ہے بلکہ ہنر مند افرادی قوت ہوگی تو ملکی اور غیر ملکی اداروں میں روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

ملکی پیدا وار اور ایکسپورٹ بڑھے گی اور ملک میں قیمتی زر مبادلہ آئے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں 4ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ پنجاب تیانجن ٹیکنیکل یونیورسٹی لاہوراورپنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول میں جدید ٹیکنیکل ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ راولپنڈی میںیونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور ڈیرہ غازی خان میں میرچاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی قائم کریں گے۔

ٹیوٹا کے زیراہتمام اداروں میں نوجوانوں کو بی ایس پروگرام آفر کئے جارہے ہیں۔ ٹیوٹا کے زیرانتظام ٹیکنیکل اداروں کے نصاب کو دورجدید کی ضروریات کے مطابق ازسرنو تشکیل دیا گیا ہے۔ ٹیوٹا کے ٹیکنیکل اداروں میں سٹاف کے لئے بھی ٹیکنیکل ٹریننگ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 150سے زائدٹریڈز کے لئے ایک لاکھ سے زائد مرد وخواتین کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔

ٹیوٹا کو جدید خطوط پر استو ار کرنے کے لئے ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے ۔ ٹیوٹا کو جدید دور کے تقاضو ں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے شارٹ ٹرم، مڈٹرم اور لانگ ٹرم پلاننگ کی گئی ہے اورپنجاب کا نوجوان آگے بڑھے گا۔ نوجوانوں کو معاشی خودمختاری سے روشناس کرانے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور میں اس ضمن میں چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیوٹا اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

وزیراعلیٰ نے ڈونرز،ٹیوٹا حکام اورنجی صنعتی اداروں کی خدمات کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے صوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال اور چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں صوبائی وزرا ء ہاشم جواں بخت، میاںاسلم اقبال،سردار حسنین بہادر دریشک،محسن لغاری،تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری،اراکین پنجاب اسمبلی،چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق، سیکرٹری صنعت ،سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی موجود تھی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات