Live Updates

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ابو ظہبی پہنچ گئے

آرمی چیف کی یو اے ای کے مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظہبی کے ولی عہد سے ملاقات: ڈی جی آئی ایس پی آر

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 14 دسمبر 2019 20:08

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ابو ظہبی پہنچ گئے
راولپنڈی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 14 دسمبر 2019) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے یو اے ای کے مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظہبی کے ولی عہد کی ملاقات ہوئی ہے۔ انکا مزید کہناہے کہ ملاقات میں دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ہےاور خطے میں صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں ہفتہ کو مدینہ منورہ پہنچ گئے تھے۔ رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے استقبال کیا تھا۔

(جاری ہے)

سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل تھے۔

وزیراعظم عمران خان روضئہ رسولؐ پر حاضری دی تھی اور نوافل بھی ادا کیے تھے ۔ذرائع کے مطابق اسکے بعد وہ اپنی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہو گئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت سے ملاقات کرنی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے خصوصی ملاقات کرنا تھی جبکہ دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پائے اربوں ڈالرز منصوبوں کے معاہدوں پر پیش رفت کو یقینی بنانا تھا۔

خاص کر گوادر میں اربوں ڈالرز مالیت کی آئل ریفائنری کے منصوبے کے حوالے سے معاملات طے کرنا تھی۔                                                               
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات