آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ولی یو ای اے کے عہد سے ملاقات ،خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:32

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ولی یو ای اے کے عہد سے ملاقات ،خطے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو ای اے کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ ابوظہبی پہنچے اور یو ای اے کے وعہد عہدشیخ محمدبن زیدالنہیان سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔