روس اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں صنعتی اورتجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، کاروباری تنظیم

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) پاکستان اور روس کے درمیان کاروباری روابط بڑھانیوالی تنظیم کے سربراہ جواد رحمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں صنعتی اورتجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن کیمذاکرات کے موقع پر روسی کاروباری وفد کے ساتھ آئے ہوئے بزنس ایسوسی ایشن فارکوآپریشن ود پاکستان کے صدرجواد رحمان نے ایک انٹرویو میں اب تک کوبتایا کہ دونوں ممالک کیدرمیان مذاکرات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئے اسٹیل، تیل وگیس اور ریلوے منصوبوں میں تعاون بڑھانے پرغورکیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ روسی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اورتاجروں کے باہمی دورے اور تعلقات اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک میں تجارت ، کاروباری تعلقات اورعوامی سطح پر رابطوں میں تعاون بڑھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔