Live Updates

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم (کل) وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:38

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم (کل) وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم (کل) اتوار کو وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اتوار کی صبح امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم سے اہم ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ امریکی سینیٹر سے ملاقات اسلام آباد میں ہو گی،امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم اتوار کو ہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے،ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات،امریکہ طالبان مذاکرات، افغانستان میں مفاہمتی عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا،اب وزیر اعظم عمران خان پیر کے روز بحرین روانہ ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات