سری لنکن کرکٹ ٹیم کا اسلام آباد کے شاپنگ مال کا دورہ، خریداری کی،شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے اور فینز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:38

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا اسلام آباد کے شاپنگ مال کا دورہ، خریداری کی،شہریوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ہفتہ کو اسلام آباد کے شاپنگ مال کا دورہ کیا۔سری لنکن کرکٹرز نے شاپنگ مال میں خریداری کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مہمان کرکٹرز شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے اور فینز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔اس موقع پرسری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کرونارتنے نے کہا کہ اسلام آباد خوبصورت شہر ہے،شہر میں گھوم کر اچھا لگا۔