جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معاملہ ،جسٹس عمر عطا بندیال

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منظور ملک کو لارجر بینچ سے الگ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:00

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معاملہ ،جسٹس عمر عطا بندیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس معاملے پر جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منظور ملک کو لارجر بینچ سے الگ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،جسٹس گلزار احمد 19 دسمبر کو درخواست پر ان چیمبر سماعت کریں گے،ایڈوکیٹ انعام الرحیم نے جسٹس عمر عطا بندیال,جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منظور ملک کو لارجر بینچ سے الگ کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تینوں مزکورہ ججز کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کیس سننے والے لارجر بینچ سے الگ کیا جائے

متعلقہ عنوان :