روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:08

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں نمایاں اضافہ ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر3پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.98روپے سے کم ہو کر154.95روپے اور قیمت فروخت155.08روپے سے کم ہو کر155.05روپے ہو گئی۔

اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 154.60روپے سے کم ہو کر154.40روپے اور قیمت فروخت154.90روپے سے کم ہو کر154.70روپے پر آگئی تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب1روپے اور2.90روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے یورو کی قیمت خرید 170روپے سے بڑھ کر170.50روپے اور قیمت فروخت 171.50روپے سے بڑھ کر172.50روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر202روپے سے بڑھ کر204.20روپے اور قیمت فروخت 202.30روپے سے بڑھ کر206.20روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو کی قدر میں1روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1.30روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :