دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں داخل

بھارتی شہر احمد آباد میں تعمیر کیے جانے والے اسٹیڈیم میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد تماشائی بیٹھ سکیں گے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 دسمبر 2019 21:30

دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں داخل
احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2019ء) دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، بھارتی شہر احمد آباد میں تعمیر کیے جانے والے اسٹیڈیم میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد تماشائی بیٹھ سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ بھارت کو دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم اس وقت بھارتی شہر احمد آباد میں بنایا جا رہا ہے۔ اس دیوہیکل کرکٹ اسٹیڈم میں 1 لاکھ 10 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ بتایا گیا ہے زیر تعمیر اس کرکٹ میدان پر پہلے بین الاقوامی کرکٹ میچ کا انعقاد آئندہ برس مارچ میں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں تعمیر کیے جانے اس کرکٹ اسٹیڈیم پر تقریباً 100 ملین ڈالرز اخرجات آئے ہیں۔

اس وقت آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم کو دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں تقریباً 1 لاکھ شائقین بیٹھ سکتے ہیں۔ تاہم جلد حیدرآباد کے زیر تعمیر کرکٹ اسٹیڈیم میلبورن اسٹیڈیم کو اس اعزاز سے محروم کر دے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ احمد آباد کے اس زیر تعمیر اسٹیڈیم میں ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان نمائشی میچ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسٹیڈیم میں 70 کارپوریٹ باکسز، 4 ڈریسنگ رومز، کلب ہاؤس اور اولمپک سائز کا سوئمنگ پول بھی بنے گا۔ اس کی تعمیر کا آغاز جنوری2017 میں ہوا تھا۔
                                                         

متعلقہ عنوان :