Live Updates

مہاتیر محمد اپنا وعدہ نہ بھولے، عمران خان کیلئے خصوصی اور مہنگا ترین تحفہ بھجوا دیا

ملائیشین وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان کیلئے اپنے ملک میں تیار کی جانے والی پروٹون کار بطور تحفہ دی ہے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 دسمبر 2019 21:51

مہاتیر محمد اپنا وعدہ نہ بھولے، عمران خان کیلئے خصوصی اور مہنگا ترین ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 14 دسمبر 2019) مہاتیر محمد اپنا وعدہ نہ بھولے، عمران خان کیلئے خصوصی اور مہنگا ترین تحفہ بھجوا دیا، ملائیشین وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان کیلئے اپنے ملک میں تیار کی جانے والی پروٹون کار بطور تحفہ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے پاکستان کے وزیراعظم اور اپنے دوست عمران خان کیلئے خصوصی تحفہ بھیجا ہے۔

مہاتیر محمد نے رواں برس اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں ملائیشیا میں تیار کی جانے والی گاڑی پروٹون گاڑی بطور تحفہ دیں گے:

اب ملائیشیا کے وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے عمران خان کیلئے پروٹون گاڑی کا تحفہ بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان ان دنوں پاکستان میں موجود نہیں ہیں، اس لیے ان کی جگہ مشیر تجارت عبدالرزاق داود ملائیشیا کے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائے جانے والا تحفہ موصول کریں گے۔

جبکہ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ پاکستان میں اس پلانٹ کو لگانے کا کام جاری ہے۔ جبکہ پروٹوں گاڑیوں کا پلانٹ پاکستان میں ہی لگنے سے مقامی مارکیٹ میں سستی گاڑیاں میسر ہوں گی۔
                                                               
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات