Live Updates

کیا خلیجی ریاستیں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بھیجنے پر ناراض ہیں

ایک خلیجی ریاست کہتی ہے کہ اگر ان کو بھیجنا تھا، تو ہمارے اورنوازشریف کے تعلقات کیوں خراب کیے؟ ہم سے تعلقات خراب کیے اور آخر میں ایک شاہی طیارہ ان کولے جاتا ہے۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 دسمبر 2019 21:57

کیا خلیجی ریاستیں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بھیجنے پر ناراض ہیں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر 2019ء) کیا خلیجی ریاستیں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بھیجنے پر ناراض ہیں،سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ایک خلیجی ریاست کہتی ہے کہ اگر ان کو ایسے ہی بھیجنا تھا،توہمارے اور نوازشریف کے تعلقات کیوں خراب کیے ؟ کل کو پتا چلے کہ 20سال بعد پھر ان کا کوئی اقتدار میں آجاتا ہے،ہم سے معلومات لیں، تعلقات خراب کیے اور آخر میں ایک شاہی طیارہ ان کولے جاتا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خلیجی ریاستوں سے متعلق براہ راست کچھ نہیں کہیں گے۔لیکن وزیراعظم عمران خان یہ بات آن ریکارڈ کہہ چکے ہیں کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے حوالے سے میرے اوپر باہر ملکوں کو دباؤ ہے۔یہ ممالک کون سے ہوسکتے ہیں؟ تصور کیا جائے توان میں ترکی اور قطر ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دونوں ممالک ملائیشیاء کی کانفرنس میں بھی جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک خلیجی ریاست کہتی ہے کہ اگر ان کو ایسے ہی بھیجنا تھا، توہمارے اور نوازشریف کے تعلقات کیوں خراب کیے ؟ ہم سے اقامے لیے، اسحاق ڈار کے ٹاورز،جائیدادیں منجمد کروادیں۔ یہ سارا کچھ کروا کرآخر میں دوسری خلیجی ریاست کے ذریعے باہربھیج دیا۔یہ یاد رکھا جائے کہ خلیجی ریاستوں کی آپس میں بڑی لگتی ہے۔ایک خلجی ریاست کہتی ہے کہ کل کو پتاچلے کہ 20سال بعد پھر ان کا کوئی اقتدار میں آجاتا ہے۔

اگر آپ لوگوں نے یہ کرنا ہی تھا توپھر ہمارے تعلقات کیوں خراب کروائے۔ ہم سے ساری معلومات لے لیں، اور آخرمیں ایک ملک کا شاہی طیارہ لے گیا۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ خلیجی ریاستوں کے ہاں ناراضگیاں ہوتی ہیں ، یہ ناراضگیاں ختم ہونے میں بڑاعرصہ لگتا ہے۔ایک ہی ریاست دبئی کا سنا گیا ہے، مطلب ان سے شہزاد اکبر نے اقامے لیے،معلومات لیں۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ چیزیں ہیں جن کو ہم نے سیاست اور سفارتکاری میں سامنے رکھنا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات