Live Updates

روس کا پاکستان ریلوے کیلئے ایم ایل 2 منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار

سی پیک کے تحت ایم ایل 1 منصوبہ چین ہی بنائے گا، جبکہ اس کا دوسرا حصہ بنانے کیلئے روس دلچسپی کا اظہار کر رہا ہے

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:23

روس کا پاکستان ریلوے کیلئے ایم ایل 2 منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2019ء) روس کا پاکستان ریلوے کیلئے ایم ایل 2 منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار، سی پیک کے تحت ایم ایل 1 منصوبہ چین ہی بنائے گا، جبکہ اس کا دوسرا حصہ بنانے کیلئے روس دلچسپی کا اظہار کر رہا ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون کے لئے پاکستان اور چین کی حکومت نے الگ الگ کمیٹیاں بنا دیں ہیں، ایم ایل ون چین ہی بنائے گا،ایم ایل ٹو کے لئے روس نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے، ایم ایل ٹو،تھری اور فور کے لئے جو بھی آنا چاہئے اس کا خیر مقدم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے تعاون سے ایم ایل ون پر جلد کام شروع ہو گا اس کے حوالے سے پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، کل بھی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے اس تناظر میں ملاقات ہوئی ہے، پاکستان اور چین نے اس منصوبے کے لئے اپنی اپنی کمیٹیاں بھی قائم کر دیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے سمیت تمام ادارے بہتری کی جانب گامزن ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معاشی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا جس سے ریونیو بھی خاطر خواہ بڑھا ،آنے والے وقت میں ریلوے کی بہتری کے مزید اقدامات بھی کریں گے اور ریلوے کے خسارے پر قابو پائیں گے ۔

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان ریلوے 138 مسافر ٹرینیں اور 12 سے 15 مال گاڑیاں یومیہ کی بنیاد کامیابی سے چل رہیں ییں، کراچی میں بھی مال گاڑیاں کی تعداد بڑھائیں گے۔ شیخ رشید مزید کہتے ہیں کہ ہم نے ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لئے 5سال کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن جو رفتار جاری ہے اس میں 3 سالوں میں خسارے پر قابو پا لیں گے اس کامیابی میں ریلوے کے افسران اور مزدوروں کی دن رات کی محنت شامل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات