Live Updates

آرمی چیف کو ماموں کہنے والا شخص منشیات فروش نکلا

ملزم کے پاس سے 200 کلوگرام چرس برآمد: پولیس

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:25

آرمی چیف کو ماموں کہنے والا شخص منشیات فروش نکلا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 14 دسمبر 2019) : آرمی چیف کو ماموں کہنے والا شخص منشیات فروش نکلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس سے 200 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پر قانون کی خلاف ورزی کر نے والے شہری کا چالان کیا گیا تھا۔ جس پر شہری نے موٹر وے پولیس کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔ شہری کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم عمران خان میرا دوست ہے۔

وزیرا علیٰ میرا دوست ہے ۔ شہری نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ میرے ماموں ہیں ۔ شہری نے موٹر وے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں تمہیں ڈس مس کراد وں گا۔ شہری نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی جی ائی ایس پی آر آصف غفور اور کرنل فاروق بھی میرے ماموں ہیں۔ میں ایم این اے کا بیٹا ہوں۔

(جاری ہے)

ہری نے اپنی شناخت کیپٹن کے عہدے سے کرائی تھی۔

شہری نے پولیس کو دھمکی دی تھی کہ ٓآپ لوگوں کو جو کرنا ہے کر لیں۔ میں ایک گھنٹے کے اندر اپنا کام کرکے دیکھاو ں گا۔ جس پر موٹر وے پولیس نے کہا تھا کہ آپ کو سمجھنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ واضح رہے ظاہری طور پر مہران کار میں سوار شہری شراب پیئے ہوئے لگتا تھا اور منشیات کا عادی لگتا تھا۔ شہریوں کے ٹریفک پولیس کو دھمکیاں دینے کے تو بہت سے اقعات سامنے آچکے ہیں تاہم اپنا تعارف وزیراعظم عمران خان ، چیف آف آرمی سٹا ف سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے نام سے منسوب کرنے کا یہ ایک منفرد واقعہ تھا۔

تاہم واضح رہے صارفین اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا مذاق بھی بنا رہے تھے۔ بتایا گیاتھا کہ دھمکیاں دینے والے شہری پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اب پولیس کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ شخص منشیات فروش تھا جسکے پاس سے200 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات