پولیس ناکے پر ہرگفتگو، رویہ اور کاروائی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے ویڈیو کیمرہ پولیس یونیفارم کا حصہ ہونے بارے میری تجویز پر موٹروے اور اسلام آباد پولیس عملدرآمد کیلئے تیار ہیں، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اتوار 15 دسمبر 2019 10:55

پولیس ناکے پر ہرگفتگو، رویہ اور کاروائی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے ..
 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی طرز پر پولیس ناکے پرہونے والی ہرگفتگو، رویہ اور کاروائی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے ویڈیو کیمرہ پولیس یونیفارم کا حصہ ہونے بارے میری تجویز پر موٹروے اور اسلام آباد پولیس عملدرآمد کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہی۔انھوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے تجویز دی تھی کہ ہانگ کانگ کی طرز پر ویڈیو کیمرہ پولیس یونیفارم کا حصہ ہونا چاہیے تاکہ پولیس ناکے پرہونے والی ہر گفتگو، رویہ اور کارروائی ریکارڈ کا حصہ بن سکے ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ موٹروے پولیس اور اسلام آباد پولیس اب اس طریقہ کار پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں۔