لاہور میں بااثر شخص کا دن دیہاڑے شہری پر تشدد

بااثر شخص نے شہری کو سڑک کنارے اسلحے کے زور پر زمین پر گرا کر تھپڑ اور ٹھوکریں ماریں، ویڈیو سامنے آگئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 دسمبر 2019 11:46

لاہور میں بااثر شخص کا دن دیہاڑے شہری پر تشدد
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15دسمبر2019ء) : لاہور میں بااثر شخص نے دن دہاڑے شہری پر تشدد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے کیولری گراؤنڈ میں ایک بڑی گاڑی سے نکلنے والے شخص نے نہتے شہری پر اسلحہ تان کر اسے گریبان سے پکڑ کر دھکے دیے اور زمین پر گرا کر اسے زدرکوب کیا۔

(جاری ہے)

شہری اسلحے کی وجہ سے خاموشی سے تشدد کا نشانہ بنتا رہا جبکہ بااثر شخص نے شہری کو سڑک کنارے اسلحے کے زور پر زمین پر گرا کر تھپڑ اور ٹھوکریں ماریں۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سڑک کنارے گرین بیلٹ کے کنارے پر بیٹھا ہے اور کار سوار نے اسے تھپڑ مارے جس کے بعد اس نے گاڑی سے پستول نکال کر کر شہری پر تان لیا اور پھر اسکے منہ پر اپنے پاؤں سے ٹھوکریں ماریں۔ سڑک پر ٹریفک چل رہی تھی جبکہ پولیس دور رہی اور شہری کی مدد کیلئے کوئی نہ آیا۔ بااثر شخص کے زیر استعمال گاڑی عقیل مرزا نامی بندے کے نام رجسٹر ہے،2017 ماڈل کی جیپ کا مالک لاہور کا رہائشی ہے۔