مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے خلاف زبردست طوفان کو کچھ نہیں روک سکے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت میں بہت سے ٹویٹر ہینڈلز کی جانب سے ''کیب بل'' کی حمایت کے لئے راتوں رات اپنا مذہب تبدیل کر کے 'آئی ایم مسلم' کے ٹویٹس کیے جانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر ردِعمل، IndiaToEndia کا ٹرینڈ بھی متعارف کروا دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 دسمبر 2019 12:26

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے خلاف زبردست طوفان کو کچھ نہیں روک ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15دسمبر2019ء) : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت میں بہت سے ٹویٹر ہینڈلز کی جانب سے ''کیب بل'' کی حمایت کے لئے راتوں رات اپنا مذہب تبدیل کرنے والوں کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے خلاف زبردست طوفان کو کچھ نہیں روک سکے گا اور ہندوستان میں اس طرح کی چالیں چلنا چھوڈ دے۔

خیال رہے کہ بھارت میں شہریت کے حوالے سے قانون سازی کی جارہی ہے اور اس حوالے سے بل کی ترمیم کیے جانے کے خلاف مسلمانوں کے احتجا کے خلاف بھارت نے ٹویٹر پر 'آئی ایم مسلم' کے نام سے ایک ٹرینڈ چلایا ہے جس میں لوگ خود کو مسلمان ظاہر کر کے بل کی مخلافت کرنے والوں کی مذمت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت بھر میں ٹویٹر صارفین "میں بھی مسلمان ہوں'' کے ٹویٹس کر کے شہریت کے بل میں ترمیم کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔

یہ معاملہ تب شروع ہوا جب ایک بھارتی خاتون نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا ''آئی ایم ہندو برو" (میں ہندو ہوں) اس کے بعد کچھ اور بھی لوگوں نے "میں ہندو ہوں" کے ٹویٹس کیے لیکن گزشتہ روز ایک ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویت کیا گیا جس میں لکھا تھا "میں مسلمان ہوں میں #CABBill کی حمایت کرتا ہوں۔ میں اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف سے ملک بھر میں شروع کیے گئے احتجاج کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔

انہیں یا تو بل کی سمجھ میں نہیں آیا اور ان کے ساتھ ہیرا پھیری کرلی گئی ہے یا وہ جان بوجھ کر حکومت کو ایک سیاسی اقدام قرار دے رہے ہیں۔ لیکن مجھے اس پر بہت فخر ہے۔ '' لیکن اب اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کچھ بھی کر لے وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے خلاف زبردست طوفان کو کچھ نہیں روک سکے گا اور ہندوستان میں اس طرح کی چالیں چلنا چھوڈ دے۔