Live Updates

راولپنڈی ٹیسٹ کا بے نتیجہ ختم ہونا یقینی

سری لنکا کے 308 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 15 دسمبر 2019 12:28

راولپنڈی ٹیسٹ کا بے نتیجہ ختم ہونا یقینی
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 دسمبر2019ء) سری لنکا نے ٹیسٹ میچ کے آخری دن اپنی پہلی اننگز 308 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیر کردی جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ دھننجیا ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی اور سری لنکا نے اپنی اننگز 308 رنز ڈکلیئر کردی۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر ہی گر گئی، شان مسعود کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے،کھانے کے وقفے پر گرین شرٹس نے ایک وکٹ پر54رنز بنالیے ہیں۔واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں بارش، گیلی آوٹ فیلڈ اور خراب روشنی کے باعث صرف 91 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا ہے، جس کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ہونا یقینی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کےلئے میچ دیکھنے کےلئے ٹکٹ کی شرط ختم کر دی ہے، میچ دیکھنے کےلئے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔راولپنڈی سٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر، جاوید میانداد انکلوژر ،جاوید اختر انکلوژر اور اظہر محمود انکلوژر میں فری انٹری کی اجازت نہیں ہے صرف مران بخش انکلوژر، یاسر عرفات انکلوژر اور سہیل تنویر انکلوژر میں فری انٹری دی گئی ہے۔قومی ٹیم کی قیادت اظہرعلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، نسیم شاہ، عثمان شنواری، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات