فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت ہو گئی

پولیس کا عبدالماجد ایڈووکیٹ کی گرفتاری کیلئے ربنس پورہ میں اسکی رہائشگاہ پر چھاپہ، ملزم فرار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 دسمبر 2019 13:13

فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت ہو گئی
لاہور ( ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15دسمبر2019ء ) : فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکلاء میں سے ایک کی شناخت ہوگئی ہے جس کے بعد پولیس نے عبدالماجد ایڈووکیٹ کی گرفتاری کیلئے ربنس پورہ میں اسکی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا ہے تاہم ملزم فرار ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق باقی 6ملزمان کی شناخت بھی جاری ہے اور جلد انکو گرفتار کرلیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 11دسمبر کو وکلاء نے سروسز ہسپتال میں توڑپھوڑ اور فساد کرتے ہوئے وہاں مذاکرات کیلئے آنے والے صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کیا تھا۔ وکلاء نے فیاض الحسن چوہان کو بالوں سے پکڑ لیا اور نوچنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نےکہا تھا کہ وکلاء نے انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہتھا کہ مجھ پر حملہ کرنے والوں میں کچھ اپوزیشن کے نمائندے بھی شامل تھے۔فیاض الحسن چوہان نے کہاتھا کہ ان وکلاء میں کچھ اپوزیشن کے وکلاء بھی شامل تھے۔یہ حکومت کے خلاف سازش تھی۔انہی لوگوں نے مجھ ہر تشدد کی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ کوئی لاش گرے،جیسے ماڈل ٹاؤن کا واقعہ تھا۔واضح رہے کہ وکلاء پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زبردستی داخل ہو گئے تھے۔

وکلاء نے پی آئی سی میں توڑ پھوڑ شروع کر دی تھی۔وکلاء ایم ایس آفس کے باہر پتھراؤ بھی کرتے رہے تھے۔وکلاء نے صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی تھے،موبائل فونز اور کیمرے بھی چھین لیےتھے۔اب صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکلاء میں سے ایک کی شناخت ہوگئی ہے جس کے بعد پولیس نے عبدالماجد ایڈووکیٹ کی گرفتاری کیلئے ربنس پورہ میں اسکی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا ہے تاہم ملزم فرار ہوگیا ہے۔